ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World Bank redeploys $153 million to support Pakistan's Covid vaccine drive

اسلام آباد: عالمی بینک نے کورونا وائرس سے پاکستان میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے 500 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

کورونا وائرس کے تباہ کن اثرات کو کم کیلئے اس پروگرام سے ملک میں صحت کی سہولیات اور تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے ، خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی اور سماجی تحفظ میں مدد ملے گی ۔

قرض پروگرام کے حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں لاکھوں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور پولیو اور دیگر بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کریگا۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرکورونا وائرس سے نہ صرف معاشی مسائل بلکہ عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: قابل معاشی ٹیم کا کارنامہ، پی ٹی آئی حکومت نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

واضح رہے کہ پاکستان 30 سال میں یہ 500 ملین ڈالر کے قرض کی ادائیگی کرے گا جبکہ چند روز قبل ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے بھی پاکستان کیلئے ہنگامی قرض کی منظوری دی تھی۔

Related Posts