مقدمات میں خواتین کو نامزد کرنے کی ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوتی ہے۔زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقدمات میں خواتین کو نامزد کرنے کی ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوتی ہے۔زرتاج گل وزیر
مقدمات میں خواتین کو نامزد کرنے کی ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوتی ہے۔زرتاج گل وزیر

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ مقدمات میں خاندان کی خواتین کو نامزد کرنے کی ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اگر قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے کیسز میں شریف خاندان کی خواتین کو بھی نامزد کیا جارہا ہے تو اس کی تمام ذمہ داری نواز شریف اور شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شریف برادران نے خاندان کی خواتین کو بھی سنگین قومی جرائم اور منی لانڈرنگ کی روش پر لگا دیا، بظاہر انہیں امید تھی کہ آگے چل کر عورتوں کے پیچھے خود چھپ سکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف نے دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کی۔

ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سرکاری ٹھیکے لینے والے بیشتر کاروباری افراد نے بے بہا رقوم اور کروڑوں روپے جعلی اکاؤنٹس میں جمع کرائے جہاں سے یہ پیسہ خادمِ اعلیٰ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف نے دھیلے کی نہیں، اربوں کی کرپشن کی۔زرتاج گل وزیر

Related Posts