ایل این جی اسکینڈل، مفتاح اسماعیل کانیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

miftah ismail
miftah ismail

راولپنڈی : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آج قومی احتساب بیورو کی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کے وکیل نیب راولپنڈی کے روبرو پیش ہوئے اور سوالنامہ وصول کیاجبکہ نیب نے مفتاح اسماعیل کوجواب دینے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیدیا ہے۔

قبل ازیں قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایل این جی کیس کے ضمنی ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کیاتھا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کورٹ میں پیش ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:زرتاج گل وزیر نے شاہد خاقان عباسی کے سوال کو احمقانہ قرار دے دیا

گزشتہ سماعت کے بعد نیب نے کیس کی مزید تفتیش کے سلسلے میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیشی سے معذرت کرلی ہے۔

Related Posts