اسلام آباد: وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب قیادت کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ وزیرِ اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے جسے لیڈر شپ کا فرق کہاجاسکتا ہے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستان نے وہ دن بھی دیکھا جب اس کے ایک وزیرِ اعظم کو اسی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بات کرنے سے بھی روک دیا جاتا تھا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے وزیرِ اعظم کی تعریف میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا ایک شعر بھی شیئر کیا جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو شاہین اور سابق حکمرانوں کو گرگس یعنی گدھ قرار دیا گیا ہے۔
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان آج ورلڈاکنامک فورم کے اہم اجلاس سے خطاب کرینگے
لیڈرشپ کافرق ہے ورنہ پاکستان نے وہ دن بھی دیکھاجب اسکے ایک وزیراعظم کو اسی فورم کےاجلاس میں بات کرنے سے بھی روک دیاجاتاتھاپرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضامیں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کاجہاں اور— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 20, 2020
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم آج عالمی اقتصادی فورم کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے جس کے دوران کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بین الاقوامی اقتصادی فورم کو کورونا وائرس کے باعث قوم کے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم اقتصادی فورم کے ہنگامی اجلاس میں آج شریک ہوں گے