پاکستان میں کورونا وائرس سے40 ہزار 147 افراد متاثر، 873 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases in Pakistan exceed 54,440

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 ہزار 147افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 873ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 352نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40ہزار147ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک3 لاکھ73ہزار410ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد14ہزار175ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے14ہزار584، سندھ میں 15ہزار 590، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں2 ہزار544، آزاد کشمیر میں 112، گلگت بلتستان میں527جبکہ اسلام آباد میں 947کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر27ہزار 937فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ11ہزار 341افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 305افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں268 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث252، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں7 جبکہ بلوچستان میں 36افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں47لاکھ 20ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 13ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر47 لاکھ20 ہزار196افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (3لاکھ13ہزار220) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 47 3 لاکھ 13 ہزار افراد  ہلاک

Related Posts