کینیڈا میں مسئلہ کشمیر پر احتجاجی مظاہرہ، نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا میں مسئلہ کشمیر پر احتجاجی مظاہرہ، نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی
کینیڈا میں مسئلہ کشمیر پر احتجاجی مظاہرہ، نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی

  امریکا، برطانیہ اور یورپ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف کینیڈا میں بھی مظاہرہ ہوا۔ کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں فرینڈز آف کشمیر کے مظاہرے میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کشمیری کمیونٹی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔

احتجاج کے دوران مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور  مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور کشمیر پر سے کرفیو فوری طور پر اٹھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں مظالم،ایمنسٹی انٹرنیشنل نےبھارت کامکروہ چہرہ بےنقاب کردیا

مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، بلکہ ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے۔ کشمیر کے مسئلے کا حل بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں نکالنا ضروری ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کاکہنا تھا کہ جلدآزادکشمیرپر بھی بھارت کاقبضہ ہوگا، انہوں نےآزاد کشمیر کوبھارت کاحصہ قراردیا۔نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، بھارت پاکستان سے تعلقات کی بحالی کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکرآزادکشمیر پر بھی قبضے کے خواب دیکھنےلگے

Related Posts