سندھ میں کورونا وائرس پھیلانے والے کو 10 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس منظور ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh governor approves epidemic diseases act

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس منظور کرلیا،قوائد کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا،آرڈیننس یکم مئی دو ہزار بیس سے نافذ العمل ہوگا۔

آرڈیننس صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد سندھ حکومت نے منظوری کے لئے گورنر سندھ کو ارسال کیا تھا،گورنر سندھ کی منظوری کے بعد وبائی امراض ترمیمی ایکٹ صوبے بھر میں نافذ ہوگیا ہے۔

ترمیمی وبائی امراض ایکٹ کے تحت وائرس پھیلانے والے کورونا کے مریض یا ادارے پر جرمانہ عائد کیاجا سکے گا، کورونا کا مریض قرنطینہ سے باہر نکل کرکسی دوسرے فرد کو وائرس لگانے کا سبب بنے گا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔

کسی ادارے میں متاثرہ فردکی وجہ سے دیگر میں وائرس پھیلا تو بھی جرمانہ عائد ہوگا۔ آرڈیننس میں جرمانے کی حد کم سے کم دولاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگی۔

فرد یا ادارے کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی پرجرمانہ دوبارہ عائد ہوگا۔آرڈیننس کا مسودہ ستائیس اپریل کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں منظورکیا گیا تھا۔وبائی امراض ایکٹ کے تحت خلاف ورزی پر پہلے جرمانہ تین ہزار روپے تھا۔

واضح رہے کہ وبائی امراض ایکٹ کے تحت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پابندیاں عائد ہیں، لاک ڈاؤن پابندیوں پر عمل نہ کرنے،وبائی مرض پھیلانے کا سبب بننے پر جرمانے کا اطلاق ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں، مختلف مارکیٹس سیل کردی گئیں

وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے میں ناکامی پر بھی اسی آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوگی۔ آرڈیننس کے مطابق متعلقہ افسر جرمانہ عائد کرنے کی ٹھوس وجوہات تحریر کرنے کا پابند ہوگا۔

Related Posts