زرتاج گل وزیر نے سابق خادمِ اعلیٰ شہباز شریف کی بدعنوانی کا طریقہ کار بتا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرتاج گل وزیر نے سابق خادمِ اعلیٰ شہباز شریف کی بدعنوانی کا طریقہ کار بتا دیا
زرتاج گل وزیر نے سابق خادمِ اعلیٰ شہباز شریف کی بدعنوانی کا طریقہ کار بتا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریکِ انصاف ہاتھ دھو کر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے پیچھے پڑ گئی ہے،  وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سابق خادمِ اعلیٰ شہباز شریف کی بدعنوانی کا طریقہ کار بیان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کا بدعنوانی کا ماڈل سادہ تھا جس کے تحت صوبوں کو قرضوں تلے دبا دیا جاتا تھا۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف جو پہلے خادمِ اعلیٰ تھے، چند نظر آنے والے انتہائی مہنگے پروجیکٹ شروع کرتے تھے جن پر بے پناہ غیر قانونی  کمیشن کمایاجاتا تھا۔

وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ شریف خاندان حوالہ ہنڈی کے ذریعے فرضی اور نوکروں کے نام سے اربوں بیرونِ ملک منتقل کرتے تھے جنہیں ٹی ٹی لگوا کر اپنے اکاؤنٹ میں واپس لایاجاتا تھا لیکن اب قومی مجرم پکڑے گئے ہیں۔ 

https://www.instagram.com/p/CAKBwz-Brsv/

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار لگا دیا جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کےصدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی  شہباز شریف کو مطلوب ملزم قرار دے دیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ شہباز شریف ایک مطلوب ہیں جو اپنے آپ کو خادمِ اعلیٰ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کاروبار شوبازی اور بیٹوں کی کمپنیاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مطلوب ہیں۔زلفی بخاری نے اشتہار لگا دیا

Related Posts