1257 نئی سیٹوں کی منظوری،ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FIA announce 1257 vacancies

اسلام آباد:صدر مملکت کی جانب سے ایف آئی اے میں مزید 1257 نئی سیٹوں کی منظوری کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی نے مختلف سیٹوں کےلیے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت پاکستان نے ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، انسپکٹر ، سب انسپکٹر سمیت1257 سیٹوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

چند روز میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ان سیٹوں پر اپلائی کیا جاسکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی 1 ،  ڈائریکٹر کی 7 ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 4 ، ڈپٹی ڈائریکٹر کی 28 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 56 ، پرائیویٹ سیکرٹری کی 3 ، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری کی 7 ، سپرنٹنڈنٹ کی 15 ، انسپکٹر کی 97 ، اسسٹنٹ 10 ، سب انسپکٹر کی 121 اسٹینو ٹائپسٹ کی 10 ڈی او 12 اپر ڈویژن کلرک کی 11 کانسٹیبل 252 لوئر ڈویژن کلرک کی 14 کانسٹیبل 159 ڈرائیور کی 4 کانسٹیبل 373 کانسٹیبل ڈرائیور 14 ، نائب قاصد کی 27 اور سویپر کی 22 جبکہ چوکیدار کی 10 سیٹوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں رشوت لے کر بھرتیاں کرنے کا انکشاف

ایف آئی اے میں نوکری حاصل کرنے والے نوجوان فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے متعلقہ سیٹ کےلیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ان سیٹیوں کےلیے اپلائی کرنے سے پہلے اپنا ڈومیسائل ، شناختی کارڈ ، تصویریں ، تعلیمی اسناد سامنے رکھیں اور متعلقہ سیٹ کےلیے بتائی گئی فیس نیشنل بینک میں جمع کراکر چالان کی کاپی بھی حاصل کریں۔

Related Posts