اسلام آباد :قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کے اہل خانہ ، صوبائی وزیر اویس قادر اور دیگر ملزموں کی ضمانت کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
نیب کی جانب سے قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی دو بیگمات اور دیگر ملزمان کی ضمانت کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔
نیب نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیس کے تمام ملزموں کو دی جانے والی ضمانتیں منسوخ کرے اور 22 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
نیب نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے جاری کردہ قواعد کو نظرانداز کیا ہے۔
نیب کا مزید کہنا ہے کہ خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ اپنے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کے ذرائع کے حوالے سے تفصیلات دینے میں ناکام رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی نیب کے سامنے کل پیش ہونگے