معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھاجائے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھاجائے، وزیر اعظم
معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھاجائے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کوویڈ-19کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھاجائے،اجلاس میں وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز، متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی اور ان کے لئے دیگر سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملک میں موجود وینٹی لیٹرز کی صورتحال پر بات چیت کے دوران وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وینٹی لیٹرز کے بہترین استعمال اور آسانی سے میسر آنے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے۔تاکہ مشکل حالات میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال، عوام کے مسائل اور دیگر ملکوں کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی گئی ہے۔تاکہ معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر اس امر کا ادراک کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کے خلاف وقتی عمل ہے، کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا کے ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں میں خدشات کو دور کیا جائے اور عوام کو ترغیب دی جائے کہ وہ بذات خود علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر پر قرنطینہ اختیار کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ گھروں پر رہ کر بھی قرنطینہ اختیار کر سکیں۔

Related Posts