ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی، 659جان سے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی، 659جان سے گئے
ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی، 659جان سے گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں،جس کے بعد تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 30 ہزار 334 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 659افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پورے ملک میں کورونا کے 13 ہزار 341 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ریکارڈ 2ہزار سے زائد مریضوں میں مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 ہزار 334 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پنجاب میں 11 ہزار 93، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں ایک ہزار 935، اسلام آباد میں 641، گلگت بلتستان میں 430 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8ہزار 63ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ جب کہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دیکھا جائے تو کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 192، سندھ میں 189، بلوچستان 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد اپنی جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

Related Posts