راولپنڈی :سرگودھا میں پولیس اہلکار کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث بدنامِ زمانہ منشیات فروش اشتہاری ملزم راشد عرف لوٹا پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے ۔
سرگودھا پولیس کے مطابق ملزم راشد کروڑوں روپے مالیت کی منشیات خیبرپختونخوا سے لاکر پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتا تھا جبکہ ایک مرتبہ بھاری مقدار میں منشیات پکڑے جانے پر سرگودھا پولیس کے مخبر کو ملزم راشد نے سرعام قتل کر دیا تھا۔
راشد گزشتہ ایک سال سے اشتہاری اور مفرور تھا جسے تھانہ بھلوال صدر نے گرفتار کیا تھا ،گزشتہ رات مال کی برآمدگی کے لیے ملزم کو لے جایا جا رہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے راشد کو چھڑا لیا اور فرار ہوگئے ۔
پولیس نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا اورسرگودھا تھانہ صدر کے علاقے 3پل بائی پاس کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں راشد عرف لوٹا ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں :شیخوپورہ میں بچوں کا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، گولیاں چل گئیں، 8افراد ہلاک