شیخوپورہ میں بچوں کا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، گولیاں چل گئیں، 8افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikhupura: Eight persons shot dead following quarrel between children

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شیخوپورہ : کھاریاں والا کے علاقے میں بچوں کے مابین جھگڑے کے بعد دو گروہوں کے مابین تصادم کے بعد مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بچوں کے درمیان ہونیوالا جھگڑا بڑوں  میں تصادم  میں تبدیل ہونے کے بعد ایک گروہ کے ارکان نے مخالفین پر گولیاں برسادیں۔ افسوسناک واقعہ میں 8افراد موقع پر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد متاثرہ گروہ نے فائرنگ کرنیوالوں کے مکانات کو نذر آتش کردیا جس نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ متاثرین کا موقف ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی۔

مزید پڑھیں : بنی گالہ میں با اثر قبضہ مافیا کی علاقہ مکینوں پر فائرنگ، معصوم بچی زد میں آگئی

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکام کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی ہے، متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

Related Posts