نیب کا ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khaqan Abbasi Criticises govt for BPL issue

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت II کے جج اعظم خان نے ایل این جی کیس کی سماعت کی جس میں شاہد خاقان عباسی ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے افسران سعید احمد خان ، عظمیٰ عادل خان اور دیگر ملزمان موجود تھے۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے استفسار کیا کہ نیب حتمی ریفرنس کب دائر کرے گا ، جس پر نیب حکام کا کہنا ہے کہ ریفرنس سے متعلق ریکارڈ کراچی سے منتقل نہیں کیا جاسکااور نئے شواہد اکٹھا کرنے کے بعدسابق وزیر اعظم کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

عدالت نے استفسار کیاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد ایم اسلام کو عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ ۔نیب نے بتایا کہ وہ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ عدالت نے انہیں مجرم قرار دینے کے لئے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:مریم نواز شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ کا صدر بنانا چاہتی ہیں، شیخ رشید

شاہد خاقان عباسی نے کیس  کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کیس کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خود نیب سے تنگ آچکی ہے اور جلد ہی یہاں سرکاری عہدیداروں کو بھی دیکھا جائے گا۔

Related Posts