فیصل ایدھی نے موذی کورونا وائرس کو شکست دیدی، ٹیسٹ منفی آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faisal Edhi tests negative for coronavirus

اسلام آباد : عالمی شہرت یافتہ انسان دوست عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کا ناول کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

فیصل ایدھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ہونیوالا تیسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خدا کے فضل سے میرا کورونا کا ٹیسٹ نیگٹوآیا ہے اور میری صحت کیلئے دعائیں کرنے والوں کا بہت شکرگزار ہوں۔

میں ان سب کے لئے دعاگو ہوں جو کورونا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔

فیصل ایدھی کا 21 اپریل کو اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 اپریل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہوا تھا وہ بھی مثبت آیا تھا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا روزانہ 10ہزارکورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

فیصل ایدھی نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کا شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کا اور لوگوں کا خیال رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے نہیں ڈرنا چاہئے بلکہ اس سے لڑنا چاہئے۔

Related Posts