پشاور:صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد بہتر ہو گئی جبکہ صوبائی حکومت کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران ٹیسٹس کی استعداد میں قابلِ قدر اضافہ ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ گزشتہ 10 روز کے بعد خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس کے جتنے ٹیسٹ ہوئے ہیں وہ گزشتہ دنوں کی مجموعی تعداد سے دو گنا زیادہ ہیں۔
وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ اب تک صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 500 ٹیسٹس ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1 ہزار 52 ٹیسٹ کیے گئے۔
صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ گزشتہ 45 روز کے دوران صوبے میں ٹیسٹس کی گنجائش کو صفر سے 1500 تک لایا گیا ہے تاکہ وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل تیز کیاجاسکے۔
1. KP #coronavirus testing update:
Over the last ten days, KP has more than doubled the total number of tests performed, to over 18500 tests, with 1052 tests performed yesterday.
We have done this by expanding capacity from zero to 1500 in the last 45 days. pic.twitter.com/VzL0P7Ttym— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) April 30, 2020