کراچی : اداکار ایمن خان ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوکی جانے والی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔ ماہرہ خان کے 5.8ملین کے مقابلے میں اب ایمن خان کے فالوروزکی تعداد 5.9ملین ہوگئی ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بیٹی امل منیب کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اپنے مداحوں کیلئے محبت بھیج رہی ہوں۔
View this post on Instagram
Sending Love to all my insta fam ????????
A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on
ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے بھی اپنی اہلیہ کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے گذشتہ سال نومبر میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کی تھی،اگست 2019 میں اپنی بیٹی امل کی پیدائش کے بعد شوبز سے وقفہ لینے کے باوجود ایمن کی مقبولیت ہر دن بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ سجل علی کی متحدہ عرب امارات کی تصویر انسٹا گرام پر وائرل ہو گئی