پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے میں ثناء میر کا کردار اہم ہے۔شیریں مزاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے میں ثناء میر کا کردار اہم ہے۔شیریں مزاری
پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے میں ثناء میر کا کردار اہم ہے۔شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے  انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ریٹائرمنٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے میں ثناء میر کا کردار اہم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ثناء میر نے بیرونِ ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پیارے وطن کا مثبت تصور اجاگر کیا جبکہ ان کے کھیل کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔

وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے موقعے پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ثناء میر کی عالمی پہچان انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی تک لے گئی اور وہ قومی کرکٹ ٹیم کی دس سال کی بہترین کپتان قرار پائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے 15 سال تک پاکستان کی خدمت کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

ثنا ء میر نے اپنے بیان میں کہاکہ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے 15 سال تک اپنے ملک کی خدمت کا موقع فراہم کیا،یہ ایک مکمل اعزاز اور استحقاق رہا ۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Related Posts