وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پرتعریف مخالفین کوہضم نہیں ہورہی،ناصرحسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پرتعریف مخالفین کوہضم نہیں ہورہی،ناصرحسین شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پرتعریف مخالفین کوہضم نہیں ہورہی،ناصرحسین شاہ

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر تعریف مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی۔اسی لئے ان پر مسلسل تنقید کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہی نہیں پورے ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، جبکہ مختلف اسپتالوں میں کرونا مریضوں کا علاج جاری ہے،سندھ حکومت پر لگنے والے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت الزامات نہ لگائے کمیشن بنادے،وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پرتعریف مخالفین کوہضم نہیں ہورہی،تحقیقات کرالی جائیں کون اہل کون نااہل ہے،کاروباری برادری کی پریشانی کا اندازہ ہے، پشاورمیں دکانیں کھولنے پرفائرنگ کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ صرف سندھ حکومت کوتنقیدکانشانہ کیوں بنایاجاتاہے، ہم کہہ رہے ہیں وفاق اورسندھ ایک پیج پرہوں، عوام کی صحت کاتحفظ ترجیح ہے، ہمیں کاروباربندکرکے کوئی خوشی نہیں مل رہی،شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کیلیے فیصلے کرنے پڑے۔

Related Posts