جماعت اسلامی نے قیوم آباد میں سستا ہوٹل متعارف کروا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jamaat-e-Islami introduces sasta hotel in Qayyumabad

کراچی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع کورنگی قیوم آباد کے علاقہ مکینوں کے لیے سستا ہوٹل متعارف کروا دیا گیا ۔ جہاں روزانہ دو ہزار سے زائد شہری 60 روپے فی کس کے حساب سے پیٹ بھر کر کھانا کھائیں گے۔

جماعت اسلامی کے مطابق سستا ہوٹل غریب عوام کو کم قیمت پیٹ بھر کر کھانا فراہم کرتا ہے جبکہ یومیہ مختلف کھانے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت تیار کیئے جاتے ہیں۔

سستا ہوٹل کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کیا ۔ قیوم آباد میں سستا ہوٹل کی مذکورہ سہولت ابتدائی طور پر عوام کے لیئے عارضی بنیادوں پر ایک ماہ 60 روپے میں گرما گرم تین روٹی ایک سالن اور چائے عزت و تکریم کے ساتھ پیش کی جائے گی ۔

جماعت اسلامی کی جانب سے یہ سہولت ہر عام و خاص کے لیئے دستیاب ہے۔سستا ہوٹل کا افتتاح ہوتے ہی علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ جوق در جوق اس معیاری سہولت سے فائدہ اٹھانے سی ایریا نورانی ہوٹل پہنچ آئے جہاں جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے سماجی فاصلوں ترتیب دیتے ہوئے شہریوں کے لیے اپنی بے لوث خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو مکمل ریلیف فراہم کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

علاقے کے غریب شہریوں نے اس کاوش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اور کئی دعویدار سیاسی و مذہبی جماعتیں ہیں مگر کسی نےغریب عوام کو عزت کے ساتھ 2 وقت کا کھانا کھلانے کا انتظام نہیں کیا ، دیگر جماعتوں کو بھی عوام کی فلاح و بہبود کے اس منصوبے کو اپنانا چاہیے۔

Related Posts