عدالت نے کراچی میں دکانیں کھولنے والے تاجروں کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi Pharma Movement's strike against advance income tax

عدالت نے حکومتِ سندھ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 7 تاجروں کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ گرفتار کیے گئے تاجروں میں ایک تاجر رہنما بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز نیپئر پولیس نے تاجروں کو کراچی میں دکانیں کھولنے پر گرفتار کیا تھا جنہیں آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جن تاجروں کو حکومتِ سندھ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ان میں حماد پونا والا، محمد احسان، جاوید عبدالشکور، فیصل حسن زئی ، محمد خلیل اور ملک عقیل شامل ہیں۔

مجسٹریٹ نے پولیس سے ملزمان کا جرم دریافت کیا جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملزمان عوام الناس کو تشدد پر اکسانے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ہیں۔

ملزمان کی طرف سے عدالت کو درخواستِ ضمانت پیش کی گئی جس میں تاجر برادری نے عدالت سے استدعا کی کہ لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔ ضمانت پر رہائی دی جائے۔ 

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی اور پولیس کی درخواست پر ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔ 

Related Posts