فخرِ عالم کا وفاقی وزیر علی زیدی کو امورِ مملکت جاری رکھنے پر خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فخرِ عالم کا وفاقی وزیر علی زیدی کو تجارت جاری رکھنے پر خراجِ تحسین
فخرِ عالم کا وفاقی وزیر علی زیدی کو تجارت جاری رکھنے پر خراجِ تحسین

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار فخرِ عالم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی کو تجارتی سرگرمیاں  اور امورِ مملکت جاری رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران ہماری پورٹ انڈسٹری اپنا کام اچھے طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔

گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ ملک میں کارگو کی صورت میں سامانِ تجارت کی آمدورفت اچھی مقدار و معیار کے ساتھ جاری و ساری ہے جس میں پورٹ قاسم کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ پورٹ قاسم پر بہترین تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

فخرِ عالم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنی ٹیم پر فخر ہونا چاہئے جو اچھا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔ 

Related Posts