آئیے وزیرِ اعظم کے ساتھ پاکستان کی مدد کریں۔وقار یونس نے ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئیے وزیرِ اعظم کے ساتھ پاکستان کی مدد کریں۔وقار یونس نے ویڈیو جاری کردی
آئیے وزیرِ اعظم کے ساتھ پاکستان کی مدد کریں۔وقار یونس نے ویڈیو جاری کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان کی مدد کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت ایک مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے۔ کورونا وائرس سے معیشت کو بہت بڑا جھٹکا لگتا ہے۔ معیشت زمین پر آ گرتی ہے جو پاکستان کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان پہلے سے ہی کافی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں وزیرِ اعظم  عمران خان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس فنڈ میں پاکستان کی مدد کریں جبکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہمیں پاکستان کی مدد کرنی چاہئے۔ 

وقار یونس نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ وزیرِ اعظم کو سپورٹ کریں۔ ایک دو روز میں وزیرِ اعظم ٹیلی ویژن پر آ کر درخواست کریں گے۔ ہمیں چاہئے کہ عمران خان کا ساتھ دیں۔ رمضان آنے والا ہے جس کے دوران مستحقین کی امداد مزید ضروری ہوجاتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے اندر اور وطن سے دور رہنے والے سمندر پار پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ براہِ کرم ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔ 

Related Posts