وزیرِ اعظم عمران خان اپنا احتساب کا وعدہ پورا کریں گے۔ڈاکٹر شیریں مزاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان اپنا احتساب کا وعدہ پورا کریں گے۔ڈاکٹر شیریں مزاری
وزیرِ اعظم عمران خان اپنا احتساب کا وعدہ پورا کریں گے۔ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قوم سے کیا گیا اپنا احتساب کا وعدہ پورا کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور تحریکِ انصاف کی حکومت کو آزاد  پاور پروڈیوسرز( آئی پی پی سیکٹر ) اور اس میں موجود بدعنوانی کو بے نقاب کرنے میں وقت لگا۔

پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت آئی پی پی سیکٹر کی رپورٹ پبلک کرنے اور کمیشن بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ رپورٹ کے مندرجات پر تفتیش کی جاسکے جس کے بعد فارنسک آڈٹ کو 90 روز میں لانے پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان اور تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔ 

Related Posts