سعودی عرب نے رمضان میں تراویح کی مشروط اجازت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saudi government reopens Masjid-e-Nabvi for public

ریاض: مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امام عبد الرحمٰن ابن عبد العزیز السدیس نے کہا ہے کہ رمضان کے ماہ مقدس میں تراویح کی نماز دس رکعت تک محدود ہوگی۔

امام عبد الرحمٰن السدیس نے کہاہے کہ تراویح اور رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ادا کی جانے والی خصوصی دعائیں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عوام کی شرکت کے بغیر ادا کی جائیں گی۔

ان کا کہناہے کہ تراویح بنیادی طور پر عملے کے ساتھ پیش کی جائے گی اورمسجد میں اعتکاف دونوں مساجد میں منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ اگر کورونا کی وباء جاری رہی تو رمضان کے دوران نمازیں گھر میں ادا کی جائیں گی۔

رمضان کا مہینہ اس ہفتے سے شروع ہونیوالا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کی وجہ سے مساجد بند ہوں تورمضان المبارک کی تراویح گھر میں ادا کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

یہ یاد رہے کہ پیر کو سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1122 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور ملک میں متاثرین کی کل تعداد 10484 ہوگئی جبکہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی ہے۔

Related Posts