اسلام آباد: آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے پاکستان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 84 فیصد پاکستانی شہریوں کے آمدن کے ذرائع متاثر ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیلپ پاکستان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں پر معاشی اثرات کا تجزیہ کرنے کے لیے ہم نے آن لائن سروے منعقد کیا جس میں 84 فیصد پاکستانیوں نے دعویٰ کیا کہ وائرس کے باعث ان کی آمدن میں واضح کمی ہوئی ہے۔
آن لائن سروے کے نتائج کے مطابق 68 فیصد (ہر 10 میں سے 7) پاکستانیوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ہمیں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 30 سے 39 سال کی عمر رکھنے والے 90 فیصد پاکستانی شہری آمدن کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
Economic Impact of #COVID19: 84% Pakistanis claim to have lost a significant portion of their income during COVID19 outbreak. 7 in 10 (68%) report losing their job.
Respondents aged 30-39 years (90%) are most affected by loss of income. pic.twitter.com/hv7W44q8IX
— Gallup Pakistan (@GallupPak) April 21, 2020