پاکستانی قوم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی 82ویں برسی آج منارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی قوم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی 82ویں برسی آج منارہی ہے
پاکستانی قوم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی 82ویں برسی آج منارہی ہے

حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے دو قومی نظریے کے تحت مسلمانوں کے ایک علیحدہ ملک کا تصور پیش کیا جسے آگے چل کر قائدِ اعظم محمد علی جناح نے 1947ء میں شرمندۂ تعبیر کیا جبکہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے 1938ء میں وفات پائی۔ قوم آج علامہ اقبال کی 82ویں برسی منا رہی ہے۔

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال نے بیسویں صدی عیسوی میں برسہا برس سے غلامی کے زندانوں میں بنیادی انسانی حقوق سے محروم زندگی گزارنے والے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری سے ان کے خیالات میں وہ انقلاب پیدا کیا جس نے پاکستان کو حقیقت بنا دیا۔

انسانی ذہن کوئی بھی کام کرنے سے قبل اس کے اثرات و مضمرات کا جائزہ لینے کے لیے سوچتا ہے۔ یہ سوچ خیالات کے ایک دھارے میں بدل جاتی ہے۔ اگر یہ خیالات مثبت ہوتے ہیں تو انسان کو عمل پر مجبور کرتے ہیں اور اگر منفی ہوتے ہیں تو انسان صرف سوچ کر عمل سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

علامہ محمد اقبال خیالات سے عمل تک کے اس سفر کو بخوبی جانتے تھے، اس لیے انہوں نے مسلمانوں میں انسانیت کا درد پیدا کیا، مردِ مومن کا تصور متعارف کروایا اور مردِ مسلم کو قرآن میں غوطہ زن ہونے کی تعلیم دی اور یہی تعلیم آگے چل کر عمل پر منتج ہوئی۔

آج علامہ اقبال کی وفات کو 82 سال کا طویل عرصہ گزر گیا جس کے دوران وطنِ عزیز پاکستان کا جو خواب انہوں نے دیکھا تھا، قوم نے اسے بابائے قوم محمد علی جناح کی قیادت میں شرمندۂ تعبیر کیا جبکہ ملک اس طویل عرصے میں بے شمار انقلابات سے گزر گیا لیکن علامہ اقبال آج بھی زندہ ہیں۔

شاعری میں علامہ اقبال کی تصانیف بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز کے ساتھ ساتھ دیگر کتب شاعرِ مشرق کو زندہ رکھے ہوئے ہیں لیکن خود وطنِ عزیز پاکستان ان کے انقلابی نظریات اور فلسفے کی جیتی جاگتی دلیل ہے جس نے ان کی شخصیت ہمارے ذہنوں سے محو نہیں ہونے دی۔

پاکستانی قوم آج شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی 82ویں برسی کے موقعے پر ان کی روح سے تجدیدِ عہدِ وفا کر رہی ہے۔ درویش صفت اور  صوفی منش شاعر نے پاکستان کی بنیادوں کو وہ فکر فراہم کی جس کیلئے آج بھی پاکستانی قوم حکیم الامت کی شکر گزار ہے اور انہیں یاد کر رہی ہے۔ 

Related Posts