اسلام آباد میں بیرونِ ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو شدید پریشانی کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں بیرونِ ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو شدید پریشانی کا سامنا
اسلام آباد میں بیرونِ ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو شدید پریشانی کا سامنا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  بیرونِ ملک سے آنے والے  پاکستانی رہائش اور قیام و طعام کی سہولیات نہ ہونے کے باعث شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ شب بیرونِ ملک سے اسلام آباد پہنچنے والے پاکستانی بے یارومددگار ہو گئے ہیں۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے انہیں  رہنے کی جگہ نہیں دی گئی، نہ ہی کھانے پینے کا کوئی انتظام کیا گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ  ہم ابھی تک روڈ پر کھڑے ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ کے دعوے جھوٹے نکلے۔ڈپٹی کمشنر سمیت شہری انتظامیہ کے لوگ  صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ ہم سے ہوٹل میں رہنے اور کھانے پینے کے پیسے مانگے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب تبلیغی جماعت والوں کو باہر نکال دیا گیا ہے جو اللہ کے دین کی خاطر بیرونِ ملک گئے ہوئے تھے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس ہمارے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آ رہی ہے۔ ہم ساری رات سے بھوکے پیاسے جاگ رہے ہیں۔

بیرونِ ملک سے آئے ہوئے مسافروں کے مطابق ان کے ساتھ خواتین،  بچے اور بوڑھے بزرگ بھی رات سے فٹ پاتھوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے لاکر بےیارومددگار اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 ون میں واقع ہوٹل کے باہر چھوڑ دیا گیا ۔

مسافروں کے مطابق انہوں نے ایک لاکھ ٹکٹ کا کرایہ زیادہ دیا ہے۔ہمارے ساتھ دھوکا کیا گیا جبکہ شمعون  عباسی اور دیگر اداکاروں سمیت 80 کے قریب افراد کو مفت سہولیات دی گئیں۔ہمیں پوچھا تک نہیں گیا۔یہ دوہرا معیار ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔

Related Posts