احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آخری روز، عوام جلد درخواست دیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آخری روز، عوام جلد درخواست دیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آخری روز، عوام جلد درخواست دیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آج وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شمولیت کا آخری روز ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ جلد درخواست دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکیج ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آج احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کی آخری تاریخ ہے۔ اگر آپ مستحق ہیں یا کسی مستحق کو جانتے ہیں تو درخواست دیجئے۔

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ درخواست دینے کے لیے اپنا یا متعلقہ فرد کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر رات 12 بجے سے قبل ہمیں 8171 پر بھیجیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میرٹ پر مستحقین کی امداد کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے 3 روز قبل  معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ہوئی جس کے دوران  سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ 

مزید پڑھیں:  ایمرجنسی کیش پروگرام مستحقین کی امداد کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم

Related Posts