ہر 5 میں سے 3 پاکستانیوں کا روٹی اور چاول کے ساتھ سحری کرنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر 5 میں سے 3 پاکستانیوں کا روٹی اور چاول کے ساتھ سحری کرنے کا انکشاف
ہر 5 میں سے 3 پاکستانیوں کا روٹی اور چاول کے ساتھ سحری کرنے کا انکشاف

رمضان کی آمد آمد ہے جس کے دوران دن کے وقت کھانا کھانے کی بجائے مسلمان سحری کرکے روزہ رکھتے ہیں جبکہ ہر 5 میں سے 3 پاکستانی روٹی، ، چاول یا رات کے بچے ہوئے کھانے سے سحری کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے بتایا کہ ہر 5 میں سے 3 یعنی 60 فیصد پاکستانی کہتے ہیں کہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے کے لیے وہ روٹی، چاول یا رات کے بچے ہوئے کھانے سے سحری کرتے ہیں۔

پیغام میں گیلپ  پاکستان نے آن لائن سروے کے لیے سوال کیا کہ رواں سال کے دوران ماہِ رمضان میں آپ سحری کے دوران کیا کھانا پسند کریں گے؟

آن لائن سروے کے دوران کیے گئے سوال کے جواب میں 48 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران وہ اپنی سحری چائے اور پراٹھے کے ساتھ کرتے ہیں۔

سروے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے 60 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ ان کی سحری روٹی، سالن اور چاول کے ذریعے ہوتی ہے اور آئندہ بھی اپنی یہی روایت برقرار رکھیں گے۔

سحری کے حوالے سے سوال کے جواب میں 39 فیصد پاکستانی شہریوں نے کہا کہ کھانے کے ساتھ ساتھ  سحری میں ہم دودھ اور دہی کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

سوال کے جواب میں 5 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ سحری کے دوران ہم کچھ نہیں کھاتے جبکہ 6 فیصد پاکستانیوں کا جواب تھا کہ ہم سحری نہیں کرتے۔ 

Related Posts