وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt issues SOPs for online businesses

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے روزانہ پیغام دیتا ہوں، میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچ رہا ہوں،ہمارے پاس ٹیسٹ رپوٹس آگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1532 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر16026 ٹیسٹ کئے ہیں جن میں  1523 ٹیسٹ میں 150 پوزیٹو آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس مرض سے 560 صحت یاب ہوئے ہیں، 137 افراد گذشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوئے ہیں اور41 کورونا وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں، اموات کا تناسب 2.4 فیصد ہے، یہ دنیا کی ایوریج سے زیادہ ہے، 1067 مریض زیرعلاج ہیں، 58 آئیسولیشن مراکز اور 261 اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تبلیغی جماعت کے بھائیوں کے بھی ٹیسٹ کرنا شروع کئے ہیں، 5000 تبلیغی جماعت کے لوگ آئیسولیشن میں ہیں، جو لوگ صحت یاب ہو رہے ہیں ان کو سرٹیفکیٹ دیکر ان کے گھر روانہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جس جگہ لوگ اپنے گھر جا رہے ہیں وہاں کی انتظامیہ کو بھی اطلاع دے رہے ہیں، 122 لوگ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے تھے ان میں 110 صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام سے متعلق فیصلوں میں وفاق کو اعتماد میں لیا جائیگا، سعید غنی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان میں جو بیرون ممالک کے ہیں ان کے پاس پاسپورٹ بھی رائیونڈ میں ہوتے ہیں، جب وہ صحتیاب ہو جائیں گے تو رائیونڈ بھیجیں گے۔

سندھ میں  لاک ڈاؤن مزید سخت کررہے ہیں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، بچوں کو بٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے 98 فیصد ہماری تجاویز پر عمل کیا،لاک ڈاؤن کے ایس اوپیز پرہر صورت عملدرآمد کرائیں گے ،اندرون ملک فضائی سروس کھولنے کی ہم نے مخالفت کی جسے وفاقی حکومت نے تسلیم کرلیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حجام ،الیکٹریشن ،آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کی مخالفت کی ہے ،وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری تجاویز سنیں اور اتفاق کیا۔

Related Posts