کٹس کی تعداد کم ہے۔ٹیسٹس کی سست رفتاری پر ترجمان سندھ حکومت کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab denied rumors of curfew in Sindh

کراچی : سندھ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے عمل میں سست رفتاری کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد کم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے 16 ہزار 26 ٹیسٹ کیے گئے۔1 ہزار 668 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے 150 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 560 ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اب تک صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 41 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 133 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کی سندھ میں صورتحال جاننے کے بعد نور نامی سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ایک روز میں سندھ حکومت کورونا وائرس کے 500 ٹیسٹ کر رہی ہے۔ یہ تعداد بے حد کم ہے۔ وائرس کے ٹیسٹس کی تعداد بڑھانا ضروری ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے جبکہ یہ وہ واحد طریقہ ہے جس کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وضاحت کی کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے 1 ہزار 523 ٹیسٹ ہوئے تھے۔ ٹیسٹنگ کا عمل سست رفتاری کا شکار اِس لیے ہوا کیونکہ سندھ میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے بتایا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس پر مشتمل کنسائنمنٹ سندھ پہنچ چکی ہے۔ اس لیے آج سے ٹیسٹنگ کا عمل تیز کردیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعت تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر ہونے والی جنگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن سے کہا کہ آپ کی سیاسی جماعت کی حکمتِ عملی یہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی بجائے ہر کاروبار کھول دیا جائے۔ 

مزید پڑھیں: سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی جنگ دلچسپ مرحلے میں داخل

Related Posts