شعیب اختر مخالفت کے باوجود مستحقین کی امداد کیلئے پاک بھارت میچز کی تجویز پر قائم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر مخالفت کے باوجود مستحقین کی امداد کیلئے پاک بھارت میچز کی تجویز پر قائم
شعیب اختر مخالفت کے باوجود مستحقین کی امداد کیلئے پاک بھارت میچز کی تجویز پر قائم

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر بھارت سے بے پناہ مخالفت کے باوجود لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے پاک بھارت میچز کی تجویز پر قائم ہیں۔

دنیا کے تیز ترین سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے حالیہ دنوں میں تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مستحق لوگوں کی امداد کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہونے چاہئیں۔

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی یہ تجویز سب سے پہلے کپیل دیو نے مسترد کی۔سابق بھارتی کھلاڑی کپیل دیو نے کہا کہ شعیب اختر کی تجویز پر عمل نہیں کیا جاسکتا جبکہ بھارت کو کسی بھی امداد کی ضرورت نہیں جس کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر کا بیان بھی سامنے آگیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر نے شعیب اختر کی رائے پر مخالفانہ تبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ یہ بات تو ممکن ہوسکتی ہے کہ لاہور میں اولے پڑنے لگیں، تاہم مستحقین کیلئے پاک بھارت میچز کی کوئی صورت نہیں نکل سکتی۔

سنیل گواسکر کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ سنی بھائی، گزشتہ برس حقیقت میں لاہور میں اولے پڑ گئے تھے۔ اس لیے میں بھی مستحقین کی مدد کیلئے پاک بھارت میچز کی تجویز پر قائم ہوں جبکہ ناممکن کچھ بھی نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق کپتان کپل دیو کی طرف سے شعیب اختر کی تجویز مسترد کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے کپل دیو کے جواب پر حیرت ہے۔ شعیب اختر کی تجویز نیک نیتی کے ساتھ دی گئی۔جبکہ ٹائیگر فورس وزیرِ اعظم کا احسن اقدام ہے۔

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے تین روز قبل مستحقین کی امداد کیلئے  پاک بھارت میچز کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی حکومت کے دوران میچ کا انعقاد دشوار ہے۔ 

مزید پڑھیں: ٹائیگر فورس وزیرِ اعظم کا احسن اقدام ہے۔شاہد آفریدی

Related Posts