دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے19 لاکھ 98ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 26ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے19 لاکھ 98ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 26ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے19 لاکھ 98ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 26ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 19لاکھ 98ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ26 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 19لاکھ98ہزار111افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 26 ہزار604) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 51 ہزار 608افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ13 لاکھ 41ہزار 240افراد  کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے4لاکھ78 ہزار659 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد چین، ایران، ترکی، بیلجیئم اور نیدر لینڈز سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ملک بھر میں کورونا وائرس کے 342نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 716ہو گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 3 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 96ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  وائرس کے 342 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5716 ہو گئی

Related Posts