کورونا کشمیریوں کو شہداء سے وابستگی سے نہیں روک سکا۔مسعود خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کشمیریوں کو شہداء سے وابستگی سے نہیں روک سکا۔مسعود خان
کورونا کشمیریوں کو شہداء سے وابستگی سے نہیں روک سکا۔مسعود خان

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے مطابق کورونا وائرس مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو شہداء سے وابستگی سے نہیں روک سکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سو پور میں ہزاروں کشمیری جن میں زیادہ تر نوجوان اور خواتین شامل تھے، شہید سجاد ڈار کے جنازے میں شریک ہوئے۔

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سجاد ڈار کو قابض بھارتی فوج نے شہید کیا تھا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کی ریاستی دہشت گردی اور کورونا وائرس کے باعث کیا گیا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی کشمیری عوام نے کوئی پرواہ نہیں کی۔

صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے عائد کرفیو اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے صاف ظاہر ہے کہ مظلوم کشمیری اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر بھی ایک شہید کے ساتھ اپنی وابستگی کو ظاہر کرکے رہتے ہیں۔ یہ ان کی عزم و ہمت کا ثبوت ہے۔ 

Related Posts