این 95 ماسک بوسیدہ ہونے پر بدلا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا روکنے کیلئے ماسک بوسیدہ ہونے پر بدلا۔صدرِ مملکت کی وضاحت
کورونا روکنے کیلئے ماسک بوسیدہ ہونے پر بدلا۔صدرِ مملکت کی وضاحت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عام ماسک پہننے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ این 95 ماسک بوسیدہ ہونے کے بعد عام ماسک پہنا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے مجھے ماسک کے استعمال کا درست طریقہ کار اور غلط استعمال کے نقصانات کا علم ہے۔مجھے چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے این 95 ماسک دیا گیا تھا جسے میں کل تک استعمال کرتا رہا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گزشتہ روز ماسک بوسیدہ ہونے کے باعث میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے گھر عام عوامی ماسک پہن کر گیا۔ امید کرتا ہوں کہ میری وضاحت پاکستان کے لوگوں کیلئے تسلی بخش ثابت ہوگی۔

Related Posts