پاکستان میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 322 افراد متاثر، 63 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 322 افراد متاثر، 63 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 322 افراد متاثر، 63 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 322 ہو گئی جبکہ 63افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 522 ہو گئی ہے جبکہ 31 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 248 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ وائرس کا پتہ چلانے کے لیے  مجموعی طور پر 44 ہزار 896 ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 102، پنجاب میں 2 ہزار 171، سندھ میں 1 ہزار 36، خیبر پختونخواہ میں 560، بلوچستان میں 212 جبکہ گلگت بلتستان میں 213 ہو گئی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد 28 ہے جبکہ وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 560 ہو گئی جبکہ صوبے میں وائرس کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبر پختونخواہ کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 560 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 560 ہو گئی

Related Posts