چین کا 8 اپریل سے وہان میں فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کا 8 اپریل سے وہان میں فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان
چین کا 8 اپریل سے وہان میں فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان

بیجنگ:  چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہان شہر میں کورونا وائرس کے باعث معطل ہونے والے فضائی آپریشنز 8 اپریل سے بحال کردئیے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چینی میڈیا نے بتایا کہ وہان کے ٹیانہی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وائرس کے خلاف اسپرے کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

چائنہ ژن ہوا نیوز کے مطابق وہان کے ٹیانہی عالمی ائیرپورٹ پر اسپرے کا چھڑکاؤ کورونا وائرس سے نجات کیلئے کیا جارہا ہے جبکہ فضائی آپریشنز 8 اپریل سے بحال کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس چین کے صوبے ہوبائی سے شروع ہوا تھا۔ ہوبائی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس جہاں سے شروع ہوا اور جہاں سب سے زیادہ وائرس نے وہان میں تباہی مچائی۔

ہمسایہ ملک چین میں بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 81 ہزار 669 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ چین میں 3 ہزار 329 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 12لاکھ 2ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 64 ہزار 729افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 2 ہزار 242 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (64 ہزار) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں  64ہزار افراد ہلاک 

Related Posts