اسلام آباد : کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے ترکی میں پھنسے 194 پاکستانیوں کو لے کر استنبول سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔
لاک ڈاؤن اور فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے 194 پاکستانی شہری استنبول میں پھنس گئے تھے۔
اس کے بعد پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز مسافروں کو واپس پاکستان لانے کے لئے استعمال کی گئی ۔
ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ کے انتظامات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: فلائٹ آپریشن کی بندش سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 3618 ملین روپے کا نقصان