بے نظیر انکم سپورٹ میں اربوں کی کرپشن، علی رضا بھٹہ کو ہٹا دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے نظیر انکم سپورٹ میں اربوں کی کرپشن، علی رضا بھٹہ کو ہٹا دیا گیا
بے نظیر انکم سپورٹ میں اربوں کی کرپشن، علی رضا بھٹہ کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن اور  دیگر غیر قانونی اقدامات پر سیکرٹری علی رضا بھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اربوں کی کرپشن میں ملوث افسران کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ فیصلے کے تحت سیکریٹری علی رضا بھٹہ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری کو ترقی دے دی گئی۔

ایڈیشنل سیکریٹری یوسف خان کو سیکریٹری علی رضا بھٹہ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ کرپشن کے الزام میں بڑے پیمانے پر دیگر عہدیدارون کی اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ بھی کر  لیا گیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے سے زیرِ التواء انکوائریز میں پتہ چلایا جائے کہ سنگین الزامات اور مصدقہ ثبوتوں کے باوجود کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی جبکہ رشتہ داروں کو بھرتی کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

سیکریٹری علی رضا بھٹا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے چہیتے ڈائریکٹر تیمور ناصر کو سروے کا ٹاسک دلوایا جبکہ 8 سال قبل دئیے جانے والے کام آج تک تکمیل کے منتظر ہیں۔ سروے میں قومی وسائل وسیع پیمانے پر ضائع کیے گئے جن کی آج تک انکوائری نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وسیلۂ حق پروگرام سمیت دیگر پروجیکٹس میں نااہل اور کرپٹ افراد کی تعیناتی سے وسیع پیمانے پر بدعنوانی کی گئی جس سے پراجیکٹس کی استعداد بری طرح متاثر ہوئی۔ اجلاس کے دوران کرپشن کے الزامات پر اعلیٰ افسران کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

Related Posts