پیرا میڈیکل اسٹاف کمیٹی کا سندھ حکومت کے اقدامات پر اظہارِ عدم اطمینان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرا میڈیکل اسٹاف کمیٹی کا سندھ حکومت کے اقدامات پر اظہارِ عدم اطمینان
پیرا میڈیکل اسٹاف کمیٹی کا سندھ حکومت کے اقدامات پر اظہارِ عدم اطمینان

پیرا میڈیکل اسٹاف سپریم ایکشن کمیٹی سندھ نے حکومت کی جانب سے میڈیکل اسٹاف کے لیے کیے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف کمیٹی کے رہنماؤں نے کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر مریضوں کی تعداد بڑھانا چاہتی ہے تاکہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ امداد وصول کر کے ہڑپ کی جا سکے۔

سپریم ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ڈاکٹرز، خصوصاً پیرا میڈیکل اسٹاف کو پی پی ای فراہم نہیں کیا جارہا۔ کورونا وائرس  سے تحفظ کیلئے ضروری لباس اور ادویہ فرہم نہیں کی جا رہیں ، جبکہ حکومتِ سندھ کے محکمۂ صحت نے اب تک چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہیں کیا۔ 

ایکشن کمیٹی نے کہا کہ کراچی جیسے شہر کے ہسپتالوں میں بھی پیرا میڈیکل اسٹاف کو خصو صی لباس فراہم نہیں کیا گیا جس سے پیرا میڈیکل اسٹاف میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔اس موقعے پر سیّد ارشد حسین شاہ، سیّد امیر حسین شاہ، نذیر احمد قریشی اور غازی ابڑو موجود تھے۔ 

ویڈیو اجلاس میں امام بخش اتیرو، طارق محمود شیخ، خیرالنساء میمن، خدابخش قریشی، نور بانو ملاح، نظیر ڈیتھو، احسان جتوئی، رضا کمبھر اور  ریحانہ کوثر بھی موجود تھے جبکہ اجلاس کے دوران  صوبہ بھر کے ہسپتالوں، خاص طور پر کوہسار ہسپتال کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 حکومتی اقدامات پر اجلاس کے دوران  شدید تحفظات اور تنقید کی گئی اور فوری طور پر سندھ بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو پی پی ای  فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کمیٹی رہنماوُں نے اس امر پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا کہ جن این جی اوز کے حوالے سرکاری ادارے کئے گئے ہیں ان میں کورونا وائرس جیسی ایمرجنسی کا سامنا کرنے کی کوئی  صلاحیت اور ،منصوبہ بندی نہیں  جبکہ عملے کو حفاظتی اقدامات کے بغیر اتنی بڑی جنگ میں مرنے کے لئے دھکیل دیا گیا۔

رہنماؤں کے مطابق  اگر یوں ہی صحت کا عملہ متاثر ہونے لگا اور اسپتال بند ہونے لگ گئے تو سندھ کی عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔پیرا میڈیکل سپریم ایکشن کمیٹی حکومت کو آخری موقع فراہم کر رہی ہے کہ فوری طور پر تمام ہمارے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں ورنہ ہم کوئی بھی فیصلہ کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔ 

Related Posts