18ارب کے ٹیکس معاف ، قوم بھی حکومت کاساتھ دے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی وبا پاکستان میں پوری طرح پھیل چکی ہے اور ملک بھر میں مسلسل نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، وفاق اور صوبائی حکومتیں موذی مرض سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں جبکہ چین کی جانب سے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ مالی امداد دی جارہی ہے تاکہ اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکے۔

کورونا وائرس اس وقت دوسو کے قریب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ، پوری دنیا میں معاشی سرگرمیاں معطل ہیں ۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں مکمل لاک ڈائون ہے لیکن وہاں عوام کو معاشی فکرات لاحق نہیں ہیں کیونکہ ریاست ماں بن کر اپنے عوام کا خیال رکھتی ہے تاہم پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے ایک مختلف حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کو اپنے معاملات چلانے کیلئے بیرونی دنیا کے علاوہ مقامی سطح پر بھی قرضے لینا پڑتے ہیں ایسے میں کورونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈائون سے ہونے والا معاشی نقصان ناقابل تلافی ہے۔

پاکستان کی معیشت انتہائی مشکلات حالات سے دوچار تھی لیکن کورونا وائرس نے معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے جس کو پورا کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود پنجاب حکومت نے اپنے عوام کو لاک ڈائون کے دوران ہونیوالے معاشی نقصان کے کسی حد تک ازالے کیلئے 18ارب روپے کے ٹیکس معاف کرنے کے ساتھ روزگار کی بندش سے متاثر ہونیوالے 25لاکھ خاندانوں کو فی گھر 4ہزا رروپے دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ مشکلات حالات میں ایک امید کی کرن ہے، حکومتوں کے بجٹ کا اپنا دارومدار ٹیکسوں پر ہوتا ہے جبکہ حکومت ایک طرف ٹیکس چھوٹ دے رہی ہے تو دوسری طرف نقد امداد کا انتظام بھی کیا جارہاہے جس بلاشبہ قابل تعریف ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کی اپیل کرچکے ہیں جبکہ وفاق نے بھی کورونا کی وجہ سے لاک ڈائون کے متاثرین کیلئے معاشی پیکیج کا اعلان کررکھا ہے۔

اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو ایک ان دیکھے دشمن سے مقابلے کا چیلنج درپیش ہے جس سے نمٹنے کیلئے احتیاط ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے تاہم لاک ڈائون کے باعث متاثر ہونے والوں کی کفالت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے وفاق اور صوبے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں ۔

اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ذاتی، سیاسی وگروہی مفادات سے بالاتر ہوکر حکومت کا ساتھ دیا جائے اور ہر اچھے اقدام پر حکومت کی حمایت کی جائے تاکہ کورونا کیخلاف حکومتی عزم کو مزید تقویت مل سکے۔

Related Posts