اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز کردیاگیا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پوسٹ 13 لاکھ بوڑھے پنشنرز کو گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچائے گا
وفاقی وزیر مراد سعید بوڑھے پنشنرز کو انکے واجبات کی محفوظ ترین ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ،فیلڈ اسٹاف کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 20 اور 21 گریڈ کے افسران بھی میدان میں نکل آئے ۔
عمومی طور پر پنشن کی تقسیم کا عمل ہر ماہ 2 تاریخ سے شروع کیا جاتا ہے ،پاکستان پوسٹ کی بدولت 2 کی بجائے 24 تاریخ سے پنشنرز کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت و سلامتی کا پورا احساس ہے ،پاکستان پوسٹ نے اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشنرز کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ اٹھایا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، انتظامیہ غائب