کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینچ مارک سود کی شرح کو 1.5پوائنٹس کی کمی کرکے 11 فیصد کردیا ہے تاکہ کاروباری افراد کو کورونا وائرس وبائی امراض سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے ۔
یہ فیصلہ مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں اس بات پر کافی حد تک غیر یقینی صورتحال کا ذکر کیا گیا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے عالمی معیشت اور پاکستان پر کیا اثر پڑے گا۔
کمیٹی نے پالیسی کی شرح میں مزید 150 بیس پوائنٹس کی کمی کرکے 11 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مذکورہ بالا پیش رفت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں افراط زر میں مزید ترمیم کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :لاک ڈاؤن کے دوران غیر سنجیدگی پر حکومت کا کرفیو کے نفاذ پر غور