چیئرمین صادق سنجرانی کا 5 اپریل تک سینیٹ سیکریٹریٹ بند رکھنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: Sanjrani orders to close senate secretariat till April 5

اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سینیٹ سیکریٹریٹ 5 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ کے احکامات پرمقررہ تاریخ تک وزیر اعظم اور صدر کے دفتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

صادق سنجرانی کے مطابق دفاتر کو بند کرنے کا مقصد نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کورونا سے بچائو کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں۔

گزشتہ ہفتے صادق سنجرانی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے دوران غیر سنجیدگی پر حکومت کا کرفیو کے نفاذ پر غور

چیئرمین سینیٹ نے لوگوں کو میل جول محدود کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور اپنا اور اپنی فیملیوں کو کورونا وائرس سے بچائیں۔

Related Posts