اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اختلافی معاملات پر سیاسی بحث میں کمی لانے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اختلافی سیاسی بحث کم کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اتحاد کیلئے اقدامات پر تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاح پر بھی مثبت تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں جو ایک خوش آئند بات ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عظیم قومیں مشکل وقت میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مل جل کر مضبوطی کی طرف قدم بڑھاتی ہیں جو پاکستان بھی کرے گا۔
I thank all parties for lowering confrontational political discussion & taking steps towards a united front to #iFightCorona A positive shift is also visible in the press, electronic & social media. Great nations show their mettle in difficult times & emerge stronger. We will too https://t.co/gxY95qPIAn
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 20, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ملک کے تمام سیاستدانوں سے اختلافات بھُلانے کی اپیل کی۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے سینکڑوں کالیں کی ہیں۔ تمام سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختلافات کو بھلا دیں۔
مزید پڑھیں: صدرِ مملکت کی سیاستدانوں سے اختلافات بھلانے کی اپیل