اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے پراپرٹی سے متعلق کیس میں کل طلب کیا ہے۔
نیب لاہور نے نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابتدائی بیان ریکارڈ کرنے کے لئے مقررہ تاریخ کو صبح 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔
نیب کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے دور اقتدار میں 1986 میں میر شکیل الرحمٰن کو 54 کنال کا پلاٹ الاٹ کیا۔
مزید پڑھیں: نیب نے وزارتِ داخلہ ایمپلائز سوسائٹی کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا، تحقیقات شروع