وفاقی وزیرِ تعلیم آج کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fed minister for education Shafqat Mahmood’s mother passes away

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود آج کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے دوران ملک میں تعلیمی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریس کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں آج دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پریس کانفرنس میں ملک میں تعلیمی معاملات اور امتحانات کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی جائے گی جبکہ ملک اِس وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام امتحانات کو یکم جون تک مؤخر کردیا گیا ہے کیونکہ وزیرِ اعظم عمران خان  اور وفاقی حکومت کے نزدیک ہمارے بچوں کی حفاظت ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات بھی اٹھائیں گے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ دنیا بھر میں 11ہزار 5 سومزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 79ہزار سے تجاوز کرگئی۔

کورونا وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی یومیہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ایک لاکھ 79ہزار 112کیس رپورٹ ہوئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11ہزار526نئے کیس بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 79ہزار سے تجاوز کرگئی

Related Posts