کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بلجیم میں بھی لاک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Belgium imposes lockdown to curb coronavirus spread

برسلز: کورونا وائرس کو پھیلانے سے روکنے کیلئے بلجیم کی حکومت نے 18 مارچ کو 5 اپریل تک پورے ملک کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

بلجیم کی وزیر اعظم صوفی ولیمز نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال نازک ہوچکی ہے جس نے حکومت کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو کسی ہنگامی صورتحال میں یا دکانوں ، فارمیسیوں اور ڈاکٹروں کے پاس جانے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے علاوہ وزیر اعظم نے لوگوں کو گھر پر رہنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سرگرم عالمی ادارہ صحت کے 2ملازمین کورونا کا شکار

ملک کے شہریوں کو صرف گھروں سے کھانے کی خریداری ، ڈاکٹر کے پاس جانے ، یا گھر سے کام کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہونے کی صورت میں کام پر جانے کی اجازت ہوگی۔

لوگوں کے اجتماعات کی ممانعت ہوگی ، تاہم جسمانی سرگرمی ، جیسے پیدل چلنا یا سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی ۔تمام اداروں کو ملازمین کو جہاں تک ممکن ہو دور سے کام کرنا ہوگا۔

سپر مارکیٹ ، فارمیسی ، فوڈ اسٹورز اور بینک کھلے رہیں گے جبکہ تمام غیر ضروری اسٹور بند کردیئے جائیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بلجیم میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 185 نئے کیس درج ہوئے جبکہ مجموعی تعداد 1243ہوگئی ہے اورکورونا وائرس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Related Posts